بھینسہ میں نرسوں کی ہڑتال 15 ویں دن میں داخل

بھینسہ ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈیویژن کے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کنٹراکٹ پر ملازمت کرنے والے نرسیس کی اپنے مطالبات کو لیکر حکومت کے خلاف پندرھویں (15) یوم میں ہڑتال داخل ہوچکی ہے جو بھینسہ تحصیل دفتر کے روبرو جاری ہے ۔اے این ایم نرسیس نے آج بھینسہ تحصیل دفتر پہنچ کر ڈپٹی تحصیلدار وینکٹ رمنا کو اپنے مطالبات سے متعلق ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کنٹراکٹ اے این ایم نرسیس کو جلد از جلد منتقل کرتے ہوئے 10(PRC) فیصد کے تحت (21300) تنخواہ کا اعلان کریں اور دیگر سرکاری ملازمین کے مماثل تمام تر سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر CITU ڈیویژن صدر مہیش بابو کے علاوہ اے ایم این نرسیس لکشمی ، جوتی ، رادھیکا، سرسوتی و دیگر موجود تھے ۔