بھینسہ میں ضبط شدہ اسکراپ اور موٹر گاڑیوں کا ہراج

بھینسہ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں محکمہ آبکاری کے اسٹیشن میں ضبط شدہ اسکراپ موٹر گاڑیوں کا ہراج ہوا جو محکمہ آبکاری ضلعی عہدیدار ڈی پی او نگیندر ریڈی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس ہراج میں چار موٹر سائیکل، دو اسکوٹر موٹر گاڑی اور ایک آٹو رکشا جو اسکراپ میں تبدیل ہوچکے تھے ۔ اوپن ہراج کیا گیا جس کیلئے 6 افراد نے حصہ لیا اور محکمہ آبکاری کی جانب سے سرکاری طور پر نافذ کردہ رقم کے 50% ای ایم آئی داخل کرتے ہوئے نیلامی میں حصہ لیا۔ بعدازاں نیلامی مکمل ہونے پر اصل رقم پر 4.5 جی ایس ٹی عائد کرتے ہوئے اسکراپ گاڑیوں کو افراد کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر آبکاری ڈی پی او ناگیندر ریڈی نے بتایا کہ آبکاری محکمہ کی جانب سے طلایہ گردی کے دوران ضبط کی گئی گاڑیاں جن میں غیرقانونی طور پر شراب منتقل کی جارہی تھی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ (آر ٹی او) عہدیداران کے ذریعہ جانچ کرواتے ہوئے سڑک نہ چلنے والی گاڑیوں کو اسکراپ میں ہراج کیا جاتا ہے اور آبکاری کی جانب سے اسکراپ موٹر گاڑیوں کی تصدیق کیلئے دستاویز بھی جاری کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھینسہ آبکاری سرکل انسپکٹر سدن سنگھ کے علاوہ عملہ موجود تھا۔

فروری کے دوسرے ہفتہ میں
بلدیہ تانڈور کا اجلاس
تانڈور۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فروری میں دوسرے ہفتہ میں بھی بلدیہ تانڈور کا بجٹ اجلاس سنیتا سمپت (کانگریس) چیرمین کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ بھوگیش ورالو کمشنر بلدیہ، محمد آصف نائب صدرنشین بلدیہ و ارکان بلدیہ شرکت کریں گے۔ پائیلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی کی بھی شرکت کا امکان ہے۔