بھینسہ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

بھینسہ۔26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بینسہ شہر میں جماعت اسلامی ہند شاخ بھینسہ کی جانب سے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں عازمین حج کیلئے تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے منظور محی الدین صاحب ناظم ضلع عادل آباد جماعت اسلامی اور مہمان مقرر کی حیثیت سے مولانا احمد عبدالعظیم صاحب ناظم ضلع نظام اباد جماعت اسلامی و ریاستی رکن حج تربیتی کمیٹی نے شرکت کی ۔ اس اجتماع کا آغاز جناب غوث محی الدین کی تلاوت کلام پا ک سے ہوا ۔ اجتماع کے افتتاحی کلمات میں امیر مقامی جماعت الیاس احمد راحل نے جماعت اسلامی بھینسہ کی کارکردگی اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔ بعدازاں منظور محی الدین ناظم ضلع عادل آباد جماعت اسلامی نے حج کی فضیلت اور اہمیت کے تمام نکات اور حضرت ابراہیم ؑ ‘ حضرت اسمعیلؑ اور حضرت حاجرہ ؑ کے واقعہ کے پہلوؤں کو اُجاگر کیا اور آخر میں مہمان مقرر مولانا ایمد عبدالعظیم صاحب نے بھینسہ شہر کے تمام مرد و خواتین عازمین حجاج کرام کو حج کے تمام اراکین ‘ مقاصد اور طریقوں کو واضح انداز میں بیان کیا اور خصوصی تربیت سے سرفراز کیا ۔ اس اجتماع میں بھینسہ شہر کے مرد و خواتین کے علاوہ محمد عبدالقدیر خازن ضلع حج سوسائٹی عادل آباد موجود تھے ۔اس اجتماع میں نظامت کے فرائض سید خلیل اختر نے انجام دیئے ۔