بھینسہ میں جوش و خروش کے ساتھ رائے دہی ‘تین وارڈس میں امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب

مد ہول /30 مارچ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)بھینسہ میو نسپل میں آج رائے دہی کا پر امن انعقاد عمل میں آیا سرکاری انتظامات قابل ستا ئش اور پو لیس کے صیانتی انتظامات دیکھے گئے پو لنگ بو تھس پر رائے دہندوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی دھو پ کی تمازت کے باوجود جوان ، بو ڑھے ، مر د و خواتین بڑ ے ہی جوش و خروش کے ساتھ حق رائے دہی کے استعمال میں حصہ لیا شہر میں سی سی کیمروں کے ذریعہ پو لیس راست طور پر عوام کی آمد و رفعت پر نظر رکھے ہوئے تھے اس کے علاوہ پولنگ بو تھس پر ویڈیو گرافی کی جارہی تھی تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو بر وقت روکا جا سکے اور کسی بھی قسم کی دھاند لیوں کا سد باب ہوصبح 7 بجے سے 5 بجے تک رائے دہی کا وقت مقرر کیا گیا تھاجملہ 23 وارڈوں میں وارڈ نمبر تین میں بلا مقابلہ منتخب ہو نے کی وجہ سے 22 وارڈوں کیلئے 30 پو لنگ بوتھس قائم کئے گئے تھے اس پر ضلع ایس پی مسٹر گجا رائو بھو پال ، جو ائنٹ کلکٹر لکشمی کا نتم نے بھی بھینسہ کا دورہ کر تے ہوئے پو لنگ بو تھس کا معائنہ کیا اس طرح بھینسہ میو نسپل میں پی او اور اے پی او 66 اور او پی آر 113 ، زونل آفیسرس 3 ، سی آئی 5 ، ایس آئی 12 ، سیول پو لیس اے پی ایس جملہ250 جوانوں کے علاوہ 5 مو بائل ٹیم شہر میں کڑی نظر رکھے ہوئے تھے اس طرح بھینسہ شہر میں پر امن رائے دہی دیکھی گئی۔