بھگت سنگھ کی 88 ویں برسی پاکستان میں منائی گئی

لاہور ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھدیو کی 88 ویں برسی کے موقع پر ہفتہ کو یہاں موم بتی کا جلوس نکالتے ہوئے انھیں خراج پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام لاہور کے بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن نے کیا جبکہ شرکاء کو پولیس سکیورٹی فراہم کی گئی۔ بھگت سنگھ کو راج گرو اور سکھدیو کے ساتھ 23 مارچ 1931ء کو لاہور میں پھانسی دی گئی تھی۔ اس سزائے موت نے ہزاروں لوگوں کو تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا جوش دلایا تھا۔