بھٹنڈا کے مضافات میں بم دھماکہ تین افراد ہلاک

بھٹنڈا ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اہم اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب کے شہر بھٹنڈا کے مضافات میں قصبہ مور میں بم دھماکہ ہوا جس سے کم از کم تین افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ ماروتی آلٹو کار میں یہ دھماکہ ہوا ۔ پولیس کے بموجب یہ دہشت گرد حملہ ہونے کا امکان بھی ہے جس کے لئے ترقی یافتہ دھماکو آلہ استعمال کیا گیا تھا ۔