بھوونشور کمار ولیمسن کے نائب مقرر

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرز حیدر آباد نے آئی پی ایل 2019 کیلئے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کین ولیمسن کو کپتان برقرا ر رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ ہندوستانی فاسٹ بولر بھوونیشورکمار ان کے نائب ہوں گے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈوارنر کی واپسی کے بعد شاید ولیمسن کے مقام پر انہیں دوبارہ کپتان بنادیا جائے گا لیکن حیدرآبادی ٹیم انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ ولیمسن جنہوں نے گزشتہ سیزن اپنی قیادت میں ٹیم کو فائنل تک رسائی کا موقع فراہم کیا تھا وہیں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بھی ہندوستان آمد ہوئی ہے ۔