بھونس گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں ضامن روزگار کورسیس کی مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بھونس گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی میں طلبہ ، بے روزگار نوجوان اور کم آمدنی والی گھریلو خواتین کے علاوہ سینئیر سٹیزنس کے لیے مفت کمپیوٹر کورسیس میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ نئی بیاچ کا آغاز 2 جنوری 2019 سے ہوگا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 26 دسمبر 2018 مقرر ہے ۔ داخلہ کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم از کم ہائیر سکنڈری امتحانات یعنی 10+2 کسی بھی سنٹرل یا اسٹیٹ بورڈ سے کامیاب اور حد عمر 17 سال 9 ماہ تا 35 سال کے درمیان رہنا چاہئے جب کہ سینئیر سٹیزن کی عمر 60 سال سے زائد رہنی چاہئے ۔ داخلہ پانے والے امیدواروں کو ایم ایس آفس 2010 ، اکاونٹس اسسٹنٹ کورس ( ٹیالی ای آر بی 9 ) ، ڈی ٹی پی ( اڈیوب ان ڈیزائن ، کورل ڈرا اور فوٹو شاپ ) کی تربیت دی جائے گی جب کہ سینئیر سٹیزنس کو ورڈ ، ایکسل اور انٹرنیٹ سکھایا جائے گا ۔ کورس کی مدت 3 مہینے مقرر ہے ۔ داخلہ اور دیگر تفصیلات کے لیے بھارتی ودیا بھون واقع کنگ کوٹھی سے راست یا فون نمبر 040-23241629 پر ربط کریں ۔۔