بھوشن اور یادو کی نئی پارٹی کا قیام ممکن

نئی دہلی 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو نے آج اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں تجسس برقرار رکھا۔ تاہم نئی سیاسی پارٹی کے قیام کے امکانات کو مسترد بھی نہیں کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی تائید کرنے والے رضاکاروں اور بہی خواہوں کی رائے حاصل کرنے کے بعد کوئی اقدام کیا جائے گا۔ کجریوال جس انداز میں پارٹی چلارہے ہیں، اُس پر برہم بھوشن نے کہاکہ وہ اور یادو اِس بارے میں تفصیل سے بات چیت کرچکے ہیں اور 14 اپریل کو مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔

چیف منسٹر دہلی کجریوال کے خلاف مقدمہ
مظفرپور۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی ایک عدالت نے شکایت پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ کی کمیٹی سے دونوں قائدین کو اہانت انگیز انداز میں برطرف کردیا ہے۔ یہ شکایت مظفر پور ضلع کے راجیش چند شرما نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ وید پرکاش سنگھ کی عدالت میں داخل کی ہے۔ شرما نے کہا کہ اس نے کجریوال کے خلاف ایک درخواست دی ہے کیونکہ انہوں پرشانت بھوشن، یوگیندر یادو، آنند کمار اور اجیت چھا کی توہین انداز میں برطرف کرنے پر صدمہ پہنچا ہے۔