بھنویں خوبصورتی کا باعث

چہرے کی ساخت اور آنکھوں کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے میں بھنویں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم اگر اس انداز کی بھنویں آپ کے چہرے کی ساخت سے مطابقت نہیں رکھتی تو ایسی صورت میں آپ کو از خود ان کے ساتھ طبع آزمائی کرنے کے بجائے کسی بیوٹی سیلون کا رخ کرنا چاہئے، بصورت دیگر دیکھنے والوں کو آپ کے چہرے کی ساخت میں فرق محسوس ہوگا۔ اس حوالے سے اہم امر یہ ہے کہ عمومی رجحان کے مطابق بھنوؤں کی شیپ بنوانے کے بجائے آرائش حسن کی ماہر سے اپنی بھنوؤں کی شیپ کو بنوائیں۔ اگر آپ اپنے بال ڈائی کرتی ہیں یا آپ نے ان کا رنگ تبدیل کیا ہے تو اسی میں کوشش کریں کہ اپنی بھنوؤں کو بھی اسی رنگ میں ڈائی کرلیں۔ اپنے آئی بروز ٹوئزر کی صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں اور ہر دوسرے سال اسے تبدیل کرتی رہیں۔ بعض اوقات موسمی تبدیلیوں کے باعث بھنویں جھڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ سر میں مالش کے دوران تیل والے ہاتھ بھنوؤں کی شیپ پر پھیریں، اس سے بھنویں جھڑنا بند ہوجائیں گی۔