بھارتی فاونڈیشن اور محکمہ تعلیم کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : بھارتی انٹرپرائزس کے ادارہ بھارتی فاونڈیشن نے اس کے ’ ستیہ بھارتی کوالٹی سپورٹ پروگرام ‘ کے تحت 15 گورنمنٹ اسکولس کو مدد فراہم کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن ، حکومت تلنگانہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ بھارتی فاونڈیشن نے اس پروگرام کو زائد از 140 گورنمنٹ اسکولس تک پھیلا دیا ہے جو پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان ، دہلی ، جموں و کشمیر اور تلنگانہ میں واقع ہیں۔ کمپنی کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت کے سلسلہ میں بھارتی فاونڈیشن کی جانب سے محکمہ تعلیمات سے اشتراک کیا جائے گا اور اسکولس کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔