بگ بازار امیر پیٹ میں گولڈن ہارویسٹ رائس برانڈ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : فیوچر کنزیومر لمٹیڈ ( ایف سی ایل ) کے گولڈن ہارویسٹ رائس برانڈ کا بگ بازار امیر پیٹ میں 14 جنوری کو ٹی وی اینکر جھانسی اور مشہور ایکٹریس نویتا پیتھوراج نے افتتاح کیا ۔ نئی نسل کے لیے (FMCG) کمپنی کے فیوچر گروپ کی توسیع کے لیے مشہور ایکٹر نویتا پیتھوراج اور جھانسی لکشمی نے کہا کہ ملک کی منڈی اور بازار میں مناسب غذائی پیداوار کرنے میں گولڈن ہارویسٹ ایک شہرت یافتہ نام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گولڈن ہارویسٹ کے ذریعہ میلس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بہتر چاول کی اہمیت بتانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گولڈن ہارویسٹ مختلف اقسام کے چاول جیسے سونا مسوری اور پونی رائس کی تیاری میں سوئس ٹکنالوجی اور سورٹیکس مشنری جوبھولیر گروپ کا حصہ ہے کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے جاتے ہیں ۔ اس کی تشہیر کے لیے الکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور سوشیل میڈیا ، ریڈیو کے علاوہ دیگر ذرائع کا استعمال کیا جائے گا ۔ حیدرآباد ، چینائی اور بنگلور میں بھی اس کو فروغ دیا جائے گا ۔ کمیونٹی فیڈنگ جو غذائی اشیاء کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں کو سونا مسوری ، پونی رائس کے استعمال کے لیے پروگرام بھی منعقد کریں گے ۔ اس کے حصول کے لیے بگ بازار ، نیلگری اور ہیرٹیج اسٹور کو جانا ہوگا ۔۔