بچے کی پیدائش اور صحت کی بحالی

ایسی خواتین جو حال ہی میںماں کے درجے پر فائز ہوئی ہیں ، ان میں یقیناً کمزور تو ہوگی ساتھ ہی انہیں بڑھتے وزن کا بھی سامنا ہوگا ۔ حمل کے دوران خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے ، چونکہ اس دوران ڈاکٹرز کی دی گئی ہدایت کے مطابق خواتین کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ، اس دوران ان کی خوراک بڑھ جاتی ہے ، کھانے پینے کی طرف زیادہ توجہ دینے کی وجہ سے ان کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے ۔

اس میں کوئی بُرائی نہیں کہ اگر آپ کا وزن بڑھ چکا ہے ، تاہم بڑھتے وزن سے پریشان ہو کر کیا فوراً ڈائیٹنگ کا آغاز کیا جاسکتا ہے ؟ یہ سوال یقیناً خواتین کے ذہن میں ضرور آتا ہے ۔ بچہ ہونے کے فوراً بعد یعنی دوسرے دن سے ہی وزن کم کرنے کے بارے میں نہ سوچیں ۔ اس وقت خواتین کو اندرونی کمزور ہوتی ہے اور فوراً ہی سخت ڈائیٹنگ ناصرف آپ کی بلکہ آپ کے بچے کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔ خواتین میں حمل کے دوران چونکہ ہارمونز میں تبدیلیاں آجاتی ہیں اسلئے انہیں چاہئے کہ وہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں ۔ ایسی چیزیں کھائیں جو ہائی کیلوریز پر مشتمل ہوں ۔  بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ان کاموں سے گریز کریں۔ میٹھی اشیاء زیادہ نہ کھائیں ، چینی کا استعمال زیادہ نہ کریں، ذہنی دباؤ سے دور رہیں ، نیند کی کمی نہ ہونے دیں ۔ ان تمام باتوں سے ماہرین اس لئے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ تمام اشیاء جسم کے شفایاب ہونے کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں اور خواتین کو بچے کی پیدائش کے بعد ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے ۔6 ہفتے گزر جانے کے بعد ڈائیٹنگ کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔