بچھڑا کو ذبح کرنے کا واقعہ :کنور میں مزید یوتھ کانگریسی گرفتار

کنور ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) آٹھ یوتھ کانگریس کارکنوں کو حال میں یہاں برسرعام ایک بچھڑے کو ذبح کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ، جو ذبیحہ کیلئے جانوروں کی منڈیوں میں مویشیوں کی فروخت پر امتناع کے خلاف اُن کے احتجاج کا حصہ رہا۔ پولیس نے یووا مورچہ ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری سی سی راتیش سے شکایت موصول ہونے پر حال ہی میں ایک کیس ان کارکنوں کے خلاف کیرالا پولیس ایکٹ کے سیکشن 120A کے تحت درج رجسٹر کیا تھا۔ یہ جرم کسی بھی جانور کو اس انداز میں ذبح کرنے سے متعلق ہے جس سے عوام کو ٹھیس پہنچے اور زحمت ہو اور یہ قابل سزا ہے جس میں ایک سال تک سزائے قید یا 5,000 روپئے تک جرمانہ یا دونوں دیئے جاسکتے ہیں۔