بچوں کے مارٹر سے کھیل کے دوران دھماکہ ‘3ہلاک

کابل ۔ 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان عہدیداروں نے کہا کہ ایک ایسا مارٹر جو رہائشی علاقہ میں گرپڑا تھا لیکن پھٹ نہیں سکا ۔ افغانستان کے شمالی صوبہ لنگر ہار میں دھماکہ کی وجہ بن گیا ۔ عطاء اللہ خوگیانی ترجمان برائے گورنر نے کہا کہ مزید 7بچے زخمی ہوگئے ۔ یہ مارٹر رات میں شورش پسندوں نے داغا تھا لیکن یہ پھٹ نہیں سکا تھا ۔ پورے افغانستان میں زمینی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں ۔ برسوں کی خانہ جنگی کے دوران ایسے دھماکو مادے بھی ہیں جو پھٹ نہیں سکے جن کے دھماکوں سے ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں ۔