:بچوں کے ذریعہ فیشن شو کی پیشکشیGAVINS

حیدرآباد ۔ /21 جنوری (پریس نوٹ) ڈیزائنر ہاؤز فار کڈس اینڈمین ، GAVINS کی جانب سے یوم جمہوریہ کے ساتھ ہندوستان کی عظمت شان اور کلچر کو واضح کرنے کیلئے بچوں کے ذریعہ ایک فیشن شو پیش کیا گیا ۔ جس میں 46 بچوں نے حصہ لیتے ہوئے مختلف ڈیزائینر ویئرس کی نمائش کی ۔ اس شو میں مختلف فیلڈس کی نامور شخصیتوں نے بھی بچوں کے ساتھ شریک ہوئے ۔ اس کلکشن کی محرک ہمارے ملک کی شان اور عظمت ہے ۔ فیشن برانڈ GAVINS اس کے منفرد اسٹائیل اور اختراعی فیشن کیلئے مشہور ہے ۔ گلیمر دنیا میں یہ خصوصی پارٹی ویر کلکشن کے ساتھ دو دہوں سے ایک اہم برانڈ ہے جو وسیع رینج پیش کرتا ہے ۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر ٹیم گاوین کی جانب سے بچوں کے ذریعہ یہ فیشن شو پیش کیا گیا جنہیں گاوینس سوپر ماڈلس کہا گیا ۔ GAVINS کے ڈائرکٹر رتیش جین نے یہ پہل کی ہے تاکہ بچوں میں ہمارے تاریخی اہمیت کے حامل اقدار کو پروان چڑھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ۔ رتیش جین نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد بچوں کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے تاکہ وہ شوبیز ، ماڈلنگ اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں داخل ہوسکیں ۔ یہ فیشن شو نہایت کامیاب رہا ۔ اس شو میں میک اوور آرٹسٹ ، لائف کوچن اور پرسنالٹی ڈیولپرس نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی اور ستائش کی ۔