بچوں کو قومی ترانہ گانے سے منع کرنے پر دو ٹیچر معطل

باندہ، ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں باندہ کے ایک سرکاری اسکول میں طالبات کو قومی ترانہ گانے سے منع کرنے والی دو ٹیچرز کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بدوخیر علاقے میں واقع جوھاري پرائمری اسکول کے کچھ بچوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں صبح قومی ترانہ گانے سے منع کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور ان کے والدین نے اس سلسلے میں اعلی افسران سے شکایت کی۔ ڈپٹی کلکٹر نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اسکول کی ہیڈ ماسٹر شازیہ پروین اور ٹیچر شیلندري کو معطل کر دیا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ دونوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے بچوں کو قومی ترانہ کیلئے منع کیا گیا۔بچوں کی بات پر اگر یقین کیا جائے تو اسکول کی پرنسپل بچوں کو قومی ترانہ کی بجائے ’اللہ اکبر‘ کہنے کے لئے مجبور کرتی تھیں۔ محکمہ تعلیم نے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے تحقیقات کا حکم دیئے ہیں۔