بچوں کو جیتنے کا موقع دیں

بچوں کے ساتھ بچہ بن جانے میں جو لطف ہے، اس کا کوئی بدل نہیں ، لیکن ہم اپنی مصروفیات میں الجھ کر بچوں کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پاتے۔
بہت سی مائیں بچوں کے ساتھ تعلیمی کھلونے لے کر بیٹھتی ہیں اور ان کے ساتھ ذہانت میں اضافہ کرنے والے Brainy گیمس کھیل کر سمجھتی ہیں کہ ان کا فرض پورا ہوا، لیکن بچوں کو اس قسم کے کھیلوں سے بریک دیں اور ان کے ہمراہ کوئی ویڈیو گیم بھی کھیلیں ، خواہ آپ کو اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہوں۔ کھیل میں بچوں کو جیتنے کا موقع دیں۔ اس طرح ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آپ کو ہراکر ان کی خوشی دیکھنے والی ہوگی۔