بپاشا باسو کی کرن سنگھ گروور سے 30 اپریل کو شادی

بالی ووڈ سیکس بم و سابق گرل فرینڈ جان ابراہام ایکٹریس بپاشا باسو اس ماہ کے اختتام پر یعنی 30 اپریل کو اپنے الون بوائے فرینڈ ایکٹر کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ یہ بات بپاشا اور کرن کے ذرائع نے سیاست کو بتائی۔ پروگرام کے مطابق 28 اپریل کو جوہو ممبئی میں واقع لانگ بار کے ولا 69 میں مہندی کی رسم منعقد ہوگی، استقبالیہ سنیٹ ریگس (سابق نام پالا ڈیم ہوٹل) لوور پریل میں 29 اپریل کو دیا جائے گا جس میںبالی ووڈ کی شخصیتوں کے علاوہ دلہا اور دلہن کے قریبی دوست احباب شرکت کریں گے۔ 30 اپریل کو بنگالی روایت کے مطابق بپاشا باسو کے مکان واقع کھار میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔ اس میں بھی بالی ووڈ شخصیتوں کے علاوہ رشتہ دار شرکت کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ  یہ جہاں بپاشا باسو کی پہلی شادی ہوگی وہیں کرن سنگھ گروور کی تیسری شادی ہوگی۔ کرن نے پہلی شادی سال 2008ء میں ایکٹریس شردھا نگم سے کی تھی جن کو انہوں نے 10 ماہ میں ہی طلاق دے دی، پھر دوسری شادی جنیفر وینگٹ سے کی جنہیں انہوں نے پچھلے ماہ ہی طلاق دیا۔ اس طرح بپاشا سے ان کی یہ تیسری شادی ہوگی۔ کرن سنگھ نے زی ٹی وی کے سیریل قبول ہے سے مقبولیت حاصل کی اور بھوشن پٹیل کے ڈائرکشن میں بپاشا باسو کے ساتھ فلم ’’الون‘‘ میں کام کیا جو 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی وہیں سے دونوں کی نزدیکیوں کی خبریں آنی شروع ہوگئی تھیں۔