بونال تہوار کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

شمس آباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں 2 اگست کو بونال تہوار منایا جارہا ہے جس کے پیش نظر شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام منادر جہاں بونال منایا جارہا ہے دورہ کیا ۔ راچاملا سدیشور نے بتایا کہ بونال تہوار کے موقع پر سڑکوں کی صاف صفائی کروائی جارہی ہے اور جہاں جہاں کچرا ہے وہاں پر بھی صفائی کے انتظامات کروائے جارہے ہیں ۔ سڑکوں پر لائٹس بھی ڈالے جائیں گے اور پانی کی سربراہی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ رچا ملا سدیشور کے ہمراہ محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، نریش سرون گوڑ گرام پنچایت ممبرس ، کلم نرسمہا کانگریس ٹاون صدر ، ناگرجن یادو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔