بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 27 اپریل سے آغاز

حیدرآباد۔ 14 اپریل (راست) بوسٹن مشن ہائی اسکول کالے پتھر تاڑبن کے زیراہتمام اور اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن مانصاحب ٹینک کے تعاون سے 20 ویں بوسٹن کپ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 27 اپریل سے آغاز ہوگا۔ مرحوم محمد شاکر احمد صاحب کی جانب سے دونوں شہروں میں اسپورٹس کے فروغ کے مقصد سے شروع کیا گیا۔ یہ ٹورنمنٹ 20 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ بھی انڈر 12، انڈر 14، اور انڈر 16 زمرہ کے مقابلوں میں 100 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سابق میں ہمہ گیر شہرت کے حامل اس ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں محمد اظہرالدین، وی وی ایس لکشمن، ارشد ایوب، وینکٹ پتی راجو، ایم ایس کے پرساد، دنیش مونگیا، متھالی راج اور کئی دیگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس باوقار ٹورنمنٹ کے مقابلوں میں امبانی رائیڈو، ٹی سمن ، محمد سراج اور ارجن یادو نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ 9246362299 ، 9652678630