بوسٹن کپ سے نئی صلاحیتیں سامنے آنے کی اُمیدیں

حیدرآباد۔ 30 اپریل (پریس نوٹ) بوسٹن مشن ہائی اسکول کالاپتھر کے زیراہتمام 17 ویں بوسٹن کپ (ڈے؍ نائٹ) کرکٹ ٹورنمنٹ مئی کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہوگا جس میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کی کھلاڑیوں کی تقریباً 100 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بوسٹن کپ ٹورنمنٹ گزشتہ 17 سال سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ماضی کے مختلف مقابلوں میں محمد اظہرالدین، وی وی ایس لکشمن، ارشد ایوب، وینکٹ پتی راجو، ایم ایس کے پرساد، دنیش مونگیا ،متالی راج اور دیگر کئی قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرس شرکت کرچکے ہیں۔ مئی کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہونے والے ٹورنمنٹ میں ڈان بوسک، آل سینٹس، لٹل فلاور، گوتم، تلسی، میتھوڈسٹ ہائی اسکول، حیدرآباد پلک اسکول، بھارتیہ ودیا بھون اور دیگر باوقار اسکولس کے علاوہ سوپر کیٹس کرکٹ اکیڈیمی، سروجنی اکیڈیمی ارشد ایوب اکیڈیمی وغیرہ بھی حصہ لیں گے۔تفصیلات کیلئے شاکر احمد سے 9246362299 اور سائی بابا سے 9396559440 پر ربط کریں۔