بودھن ڈیویژن میں ریت کی نکاسی کا جائزہ

کوٹگیر ۔ 10 ۔ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نظام آباد ڈاکٹر یوگیتا رانا نے گزشتہ روز بودھن ڈیویژن کے مختلف مقامات پر جاری ریت کی نکاسی کے کاموں کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے بیرکور منڈل سے متصل منیجرا ندی اور اس کے قریب واقع کسانوں کے اراضیات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ضلع کلکٹر نے کسانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھیتوں میںجمع فاضل ریت کی منتقلی کرنے کی اجازت دی جارہی ہے مقررہ مقدار سے اصافہ ریت نکالنے پر کسانوں کے خلاف کارروائی کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد کے تقریباً 40 کسانوں نے اپنے کھیتوں میں جمع ریت کی نکاسی کیلئے اجازت طلب کی جن میں سے صرف 8 کسانوں کو ہی ریت نکالنے کی اجازت دی گئی ضلع کلکٹر کے دورہ کی اطلاع پاکر کسانوں کی کثیر تعداد ان سے ملاقات کرتے ہوئے منیجرا ندی سے متصل کھیتوں میں موجود فاضل ریت کی نکاسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریت کی کھدوائی کے باعث زیر زمین پانی کے سطح کم ہوجائیگی ۔ ناکافی بارش کے باعث ندی نالوں میں پانع جمع نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ضلع کلکٹر نے کہا کہ حکومت پہلے کسانوں کے مفادات کو ترجیحی دئیگی ۔ ریت کی نکاسی سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے اس موقع پر صلع یس پی چندرشیکھر ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی ، آر ڈی او بودھن شیام پرساد لعل و مقامی تحصیلدار موجود تھے ۔