بودھن میں زیرزمین ڈرینیج کی تعمیر کیلئے 390 کروڑ روپئے تخمینی تجاویز کی تیاری

بودھن ۔ /26 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں زیرزمین ڈرینیج اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے 390 کروڑ روپئے پر مبنی تخمینہ تجاویز تیار کئے گئے چیرمن بلدیہ مسٹر ایلیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2035 ء تک شہریان بودھن کو عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور شہر میں 161 کیلو میٹر گندے پانی کی نکاسی اور اس پانی کو پھر سے زرعی اغراض کے استعمال بنانے دہلی کے ایک خانگی ادارے کے ذریعہ پروجکٹ رپورٹس حاصل کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا ڈرینیج کا روزانہ اوسط 14 MLD پانی کی نکاسی کا تخمینہ تجاویز تیار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا شہر کے بعض مقامات پر پائپ لائین کی تنصیب اور ریلوے لائین کے نیچے سے ڈرینیج کی تیاری کیلئے محکمہ ریلوے سے منظوری حاصل کرنا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے بتایا بودھن کے شہری علاقہ میں واقع مضافاتی مواضعات اچن پلی ، سرینواس نگر کو بھی شہری علاقہ کے نقشہ میں شامل کرتے ہوئے زیرزمین ڈرینیج سسٹم کا نقشہ تیار کیا گیا ۔ چیرمین بلدیہ کی جانب سے اس زیرزمین موریوں کے منصوبے سے اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے وقت پروجکٹ رپورٹ تیار کرنے والے ادارہ کے منیجر مسٹر سنجے کمار کے علاوہ کمشنر بلدیہ سوامی نائک ڈی ای شیوا آنند ارکان بلدیہ عابد سیٹھ شیخ اطہر راجو و دیگر موجود تھے ۔