بنگلہ دیش ہائی کمشنر کی پاکستان سے باز طلبی

ڈھاکہ ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش نے پاکستان میں متعینہ اپنے ہائی کمشنر کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کے پس منظر میں واپس طلب کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ 1971 کے جنگی جرائم کے جو مقدمات چل رہے ہیں اس میں دہشت گردوں سے مربوط ایک سفارت کار کے اسلام آباد سے اخراج کا معاملہ متنازعہ ہوگیا تھا ۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمشنر کو بعجلت ممکنہ باز طلب کیا گیا ہے ۔ عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہائی کمشنر سہراب حسین کی میعاد یوں بھی اختتام پذیر ہونے والی ہے ۔۔