بنگلہ دیش کے پہلے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا افتتاح

ڈھاکہ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج بنگلہ دیش کے پہلے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چٹگانگ میں افتتاح کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ سنٹر مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کے لئے باہم مربوط کرنے کا مرکز ثابت ہوگا اور کئی نئے مشترکہ ونچرس شروع کیئے جاسکیں گے۔ 21 منزلہ یہ عمارت چٹگانگ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تعمیر کی ہے۔ 6 ایکڑ پر محیط یہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر اب نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹرس اسوسی ایشن کا حصہ بن چکا ہے جس کے ارکان تقریباً 100 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔