بنگلہ دیش کیخلاف جنوبی افریقہ 248 آل آؤٹ

چٹگانگ ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کا آج یہاں پہلا دن میزبان بنگلہ دیش کے نام رہا جبکہ ہاشم آملہ کی مہمان ٹیم 248 پر آل آؤٹ ہوگئی اور میزبانوں نے دو اوورز کے کھیل میں 7/0 اسکور کئے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جس کا بظاہر اسے فائدہ بھی ہوا جیسا کہ نئے اوپنرز ڈین ایلگار اور ایس وان زیل نے 58 رنز جوڑے۔ تاہم 136 کے مجموعی اسکور پر جب ایلگار (47) آؤٹ ہوئے تو پھر 112 رنز کے اضافے پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ زیل 34، فاف ڈوپلیسی 48 جبکہ ٹمبا باووما نے 54 کا ٹاپ اسکور کیا۔ کپتان آملہ نے 13 رنز بنائے۔