بنگلور کا آج کولکتہ سے مقابلہ

کولکتہ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت رائل چیالنجرس بنگلور جس نے 8 مقابلوں میں 7 ناکامیاں برداشت کی ہیں اسے کل کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی کا بہتر موقع ہوگا کیونکہ حریف ٹیم بھی مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد ٹیموں کے جدول میں دوسرے سے چھٹے مقام پر آگئی ہے جس سے اس کے کھلاڑیوں کا اعتماد کافی کم ہوگیا ہے۔