بنگلور شہر میں 28 اپریل کو ’ نان اسٹاپ کرکری ‘ پروگرام

گلو دادا ، احسان قریشی ، کے بی جانی اور شبیر خاں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : حیدرآبادی فلموں کے سوپر اسٹار عدنان ساجد خاں ( گلو دادا ) بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ ان کی پذیرائی ملک کے مختلف مقامات پر ہورہی ہے ۔ خاص طور پر بنگلور شہر میں چاہنے والوں کی خاصی تعداد موجود ہے اس کے علاوہ لافٹر چمپئن احسان قریشی ، شبیر خاں اور کے بی جانی نے اپنے فن کے ذریعہ مختلف شوز میں بہترین مظاہرہ کر کے داد تحسین حاصل کرچکے ہیں ۔ ZIVA ایونٹ کے بیانر تلے 28 اپریل شام 7 بجے امبیڈکر بھون بنگلور شہر میں ایک خصوصی کامیڈی شو نان اسٹاپ کرکری کے زیر عنوان پیش کیا جارہا ہے جس میں بطور خاص عدنان ساجد خاں ( گلو دادا ) احسان قریشی ، شبر خاں ، کے بی جانی کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنے شہکار آئٹمس پیش کریں گے ۔ ان کے ہمراہ حیدرآباد کے نوجوان ممکری آرٹسٹ شہباز خاں اور عائشہ خاں ، نور بھائی پر مشتمل خصوصی خاکہ سنائیں گے جب کہ سورج کرن اور شبیر خاں کا خصوصی خاکہ فقیری ایک کرکری بھی پیش کیا جائیگا ۔۔