بنگلورو دھماکہ کیس کے مشتبہ افراد کی قلمی تصاویر

بنگلورو۔ یکم جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر پیش آئے دھماکہ کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی قلمی تصاویر تیار کرلی ہیں۔ اس دھماکہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس( لاء اینڈ آرڈر ) الوک کمار نے بتایا کہ دھماکہ کے ذمہ دار بعض عسکریت پسند گروپس کا سراغ دستیاب ہوگیا ہے جس کی بنیاد پر بعض مشتبہ افراد کی قلمی تصاویر ( اسکیچس ) تیار کی گئی ہیں جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔