بنگال کے ہر بوتھ میں مرکزی دستے متعین ہوں : بی جے پی

نئی دہلی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی کہ ٹی ایم سی کارکنوں نے بنگال میں جمہوریت کو یرغمال بنالیا ہے اور وہ رائے دہی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے ۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے تمام ہی پولنگ بوتھس پر مرکزی سکیوریٹی دستے متعین کئے جائیں۔ بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے آج ملاقات کرکے یہ نمائندگی کی ۔ وفد میں مرکزی وزرا مختار عباس نقوی اور وجئے گوئل بھی شامل تھے ۔ نقوی نے اس نمائندگی کے بعد میڈیا سے کہا کہ بنگال میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس کے ورکرس نے جمہوریت کو یرغمال بنالیا ہے اور وہ تشدد میں ملوث ہو رہے ہیں۔ انہیں مقامی انتظامیہ کی اور مشنری کی مکمل تائید حاص ہے ۔