بنگال کے دیہی بے روزگاروں کو ای۔رکشہ کی فراہمی

کولکتہ، 28 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں دیہی علاقوں کے بے روزگارنوجوانوں کو ای -رکشہ تقسیم کرنے کے منصوبہ کا آغاز کیا ہے ۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ریاست ‘ سیلف ہیلپس گروپس اینڈ سیلف اینڈ سلیف امپلائمنٹ’ محکمہ نے منصوبہ کے کا آغاز کیا ہے ۔ ‘سوامی وویکانند سونربھر کرم سنستھان پرکلپ'(ایس وی ایس کے پی) کے ذریعے دیہی بے روزگار نوجوانوں کو ای -رکشہ پیش کئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں 500 ای- رکشہ دستیاب کرائے جائیں گے ۔ریاستی حکومت ای- رکشہ کی مینوفیکچرنگ کے لئے کمپنیوں سے پہلے ہی بات چیت کر چکی ہے ۔ مذکورہ محکمہ اس منصوبہ کے نفاذ کے سلسلہ میں پنچایت سیکشن کے ساتھ تال میل بنائے ہوئے ہے ۔