بند سنک

کچن میں برتن دھوتے ہوئے اکثر دیکھا ہے کہ سنگ میں پانی جمع ہوجاتا ہے اور نالی میں تنکے ڈال کر لوگ پانی نکالتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ سبزیاں ، گوشت اور چکنے برتن دھوتے ہوئے بہت سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نالی کے اندر جاراسے تنک کردیتے ہیں ۔ اس کا آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ کپڑے دھونے والا سوڈا جو بہت ہی سستا مل جاتا ہے ، وہ ایک بڑا چمچ بھر کر نالی کے سوراخوں کے اوپر رکھیں اور کیتل میں پانی اُبال کر اُبلتے ہوئے پانی کو سوڈے پر ڈالیں ۔ تمام نالی صاف ہوجائے گی اور سنک میں برتن دھوتے ہوئے پانی جمع نہیں ہوگا ۔ دوسرا ٹوٹکہ اسی مقصد کیلئے یہ ہے کہ ایک پیالی سرکہ نالی میں ڈالیں اور پھر اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالیں ۔ مگر سرکہ مہنگا ہوتا ہے لہذاسوڈے جیسی سستی شئے سے جب مقصد حل ہوسکتا ہے تو پھر سرکہ ضائع کیوں کریں ۔ گھر میں ہمیشہ پاؤ یا آدھ کلو کپڑے دھونے والا سوڈا منگواکر رکھیں ۔ کئی ٹوٹکوں میں یہ استعمال ہوگا بہت معمولی قیمت میں مل جاتا ہے ۔