یوپی۔ایک 25سالہ نوجوان نے بندوق کی نوک پر ایک ادکارہ سے شادی کی پہل کی۔
مذکورہ واقعہ اترپردیش کے روبرٹس گنج علاقے میں پیش آیا۔ ٹائمزآف انڈیا میں شائع خبرکے مطابق مذکورہ ملزم کی شناخت پنکج یادو کے طور پر ہوئے ہیں۔
وہ بھوجپوری اداکارہ ریتو سنگھ کا تعقب کررہاتھا۔ہفتہ کے روز ملزم ریتو سنگھ کے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوا اور شادی کے لئے مجبور کرنے کی کوشش کی۔
جب اداکارہ نے چلانا شروع کیا‘ ایک نوجوان اشوک کمرے میں اس کوبچانے کے لئے پہنچا۔ تاہم یادو نے جب اشوک کو دیکھا تو گولی چلا دی۔
اس فائیرنگ میں گولی اشوک کے کمر میں لگی۔
بعدازاں سون بھادرہ ایم پی مسٹر سلمان تاج جعفر تاج پٹیل ہوٹل پہنچے۔ انہو ں نے یادو کو خودسپردگی اختیار کرانے کی کوشش کی۔
تاہم خودسپردگی کے بجائے یادو نے ایس پی پر ہی گولی چلادی۔
اس کے فوری بعد موقع پر موجود ددیگر پولیس جوانوں نے ملزم پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے اس کو حراست میں لے لیا۔
قسمت کی بات ہے کہ ایس پی زخمی نہیں ہوئے