بنارس ہندو یونیورسٹی میں تشدد پھوٹ پڑا، 6 طلبہ زخمی

وارناسی ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی میں آج اُس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب ٹراما سنٹر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس اور دیگر اسٹاف نے مبینہ طور پر بعض طلبہ کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔ طلبہ لوٹ مار اور تشدد پر اُتر آئے جس کے نتیجہ میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات بی اے سال دوم کے دو طلبہ مرہم پٹی کے لئے ٹراما سنٹر گئے تھے وہاں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کے ساتھ اُن کی بحث ہوگئی جو جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔ ان ڈاکٹرس اور دیگر اسٹاف نے مبینہ طور پر دو طلبہ کو زدوکوب کیا۔