بمپر ووٹنگ وزیراعظم مودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی:کمل ناتھ

بھوپال۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کیا کہ ریاست کی 6لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی بمپر ووٹنگ دہلی سے وزیراعظم نریندرمودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی 6لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی بمپر ووٹنگ دہلی سے مسٹر مودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی۔سال 2014 کے مقابلے یہ بڑھی ہوئی ووٹنگ ریاست کی چار ماہ کی کانگریس حکومت کے عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کو حمایت ہے ۔ریاست میں کل پہلے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں سیدھی ،منڈلا،بالاگھاٹ،جبل پور،شہ ڈول اور چھندواڑا میں اوسطً 68.02فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔سب سے زیادہ ووٹنگ بالاگھاٹ میں 73.72فیصد درج کی گئی۔اس کے علاوہ چھندواڑا میں 72.95فیصد،منڈلا میں 70.87فیصد،شہ ڈول میں 70.33فیصد ،جبل پور میں 64.05فیصد اور سیدھی میں 57.32فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔