بمبئی پلاؤ

اجزاء : چاول آدھا کلو ، گوبھی ایک پاؤ ،آلوسوگرام ، بیٹز سوگرام ، ناریل پسا ہوا دو چائے کے چمچ ، پیاز دوعدد، نمک حسب ذائقہ ، گرم مسالہ ثابت ایک چائے کا چمچ ، ہرا مسالہ ذراسا ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ ، گھی دو سوگرام ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ۔
ترکیب : آلوؤں کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں ، گھی گرم کریں اور آلو فرائی کرلیں ۔ ایک الگ پین میں گھی گرم کریں ، اس میں پیاز اور ہرا مسالہ ڈال کر فرائی کریں پھر نکال لیں ۔ اس پین میں بیز ، نمک ، لال مرچ پاؤڈر ، پیاز ، ناریل اور ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کرلیں ۔ پانی اُبال لیں ، اس میں ثابت گرم مسالہ اور چاول ڈال کر اُبال لیں ۔ ایک دیگچی میں سبزیاں ڈالیں اوپر سے چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں ، بمبئی پلاؤ تیار ہے ۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔