بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں چھ فوجی ہلاک

کراچی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایران کی سرحد کے قریب دہشت گردوں نے دو علحدہ حملوں میں چھ پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پہلا واقعہ کوہستانی علاقہ پنجور ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا جہاں فرنٹیر کارپس (FC) کے چار فوجیوں کو اتوار کے روز ہلاک کردیا گیا۔ دریں اثناء فرنٹیر کارپس کے ترجمان واسع خاں نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب چیک پوائنٹ پر گارڈس کی ڈیوٹی تبدیل ہورہی تھی۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام مدد خان نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے تعبیر کیا۔ دوسرے حملہ میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔