بلوچستان میں دولت اسلامیہ کے انفراسٹرکچر تباہ ، 12ہلاک

اسلام آباد  ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی افواج نے آج ادعا کیا کہ گڑبڑ زدہ صوبہ بلوچستان میں دولت اسلامیہ کے انفراسٹرکچر کو پوری طرح تباہ کردیا گیا جب کہ 12سخت گیر دہشت گردوں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے ۔ سیکوریٹی فورسیس نے یہاں کے مستنگ علاقہ میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا ۔ یکم جون تا 3 جون چلے اس آپریشن کے لیے انٹلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی ۔