بلندی سے گرکر ایک شخص فوت

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چنتل کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 24 اکٹوبر کے دن یہ شخص عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں بھاسکر کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔