بلندی سے گرنے والے مزدور کی موت

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ راہول جو پیشہ سے خانگی ملازم رام ریڈی نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ 29 اگست کو یہ شخص عمارت کی پہلی منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔