بلندی سے گرنے والا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت کی 4 منزل سے گرنے کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی رمنا ساکن پوپلا گوڑہ متوطن ضلع سریکاکولم آج شام کام کے دوران اتفاقی طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں رمنا شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا ۔ دواخانہ عثمانیہ کو منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے عمارت کے بلڈر شیوشنکر ریڈی اور میستری سرینواس کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔