بلرامپور:خاتون سمیت 3 اسمگلر گرفتار

بلرامپور: 29 مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں زہریلی شراب سے ہوئی اموات کے واقعہ کے بعد ضلع بلرامپور میں پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے 50 بوتل نیپالی اور 40 لیٹر کچی شراب کے ساتھ ایک خاتون سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس اطلاعات کے مطابق پورے ضلع میں غیر قانونی شراب کے خلاف چلائے گئے خصوصی مہم میں پولیس نے رہرا بازار کے رگھوناتھ گاؤں میں چھاپہ ماکر کلا وتی کے قبضے سے 50 بوتل نیپالی شراب برآمد کیا ہے ۔ اسی طرح سے سعاداللہ نگر کی پولیس نے 40 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ بیت اور نرداہے کو گرفتار کیا ہے ۔