بلدیہ جگتیال کے اجلاس کا انعقاد

ارکان کے درمیان مختلف مسائل پر گرما گرم مباحث

جگتیال۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ جگتیال کا اجلاس آج 11 بجے دن چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی کی صدارت میں کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر 38 وارڈس کے کونسلرس اور تین کوآپشن ممبر کے علاوہ کمشنر بلدیہ ماروتی پرساد ڈی ای اے محمد ایوب خان اور دیگر عہدیداران کے علاوہ دیگر محکمہ تعلیم ایم ای او نارائنا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہ جنوری کا تیار کردہ 40 …… مشتمل ایجنڈہ پر کونسلرس نے مختلف مسائل پر گرماگرم بحث ہوئی۔ تلگو دیشم فلور لیڈر جیا شری نے کمشنر بلدیہ کی کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کار وہی پرانی ہے، لیکن کمیشن کیلئے کنٹراکٹرس کے نام بدلے جارہے ہیں۔ عبدالباری کونسلر نے ان کے وارڈ میں نااہل کنٹراکٹرس کو ورکس دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کمشنر اور چیرپرسن سے کہا کہ شخصی طور پر اگر کچھ نقصان پہنچانا ہو تو پہنچائیں لیکن میرے وارڈ کے ساتھ ناانصافی نہ کرنے کی خواہش کی اور انہوں نے ٹاور کے قریب واقع مسجد چوک کے سامنے سڑک کے پیاچ ورک کروانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ قاضی پورہ ہاسپٹلوں کی اراضی کا مسئلہ عدالت میں زیرالتواء ہے۔ بلدیہ کی جانب سے اس مسئلہ میں پیشرفت کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر کونسلر درگیانے واٹر ورکس میں ریزرویشن کونظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر گگیلہ ہریش نے ان کے وارڈ میں پائپ لائن کا مطالبہ پر ڈی ای نے کہا کہ وہاں پر مشن بھاگیرتا کے تحت پائپ لائن کے کاموں کا عنقریب آغاز ہوگا۔ جگتیال کیلئے 35 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ اس موقع پر وائس چیرمین محمد سراج الدین منصور نے بحث میں حصہ لینے والے فنکشن ہال کی تعمیر کی اجازت کی حمایت کی اور ان کے علاوہ برسراقتدار کونسلرس نے قرارداد کو منظور کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر کونسلر عبدالباری نے اس مسئلہ کو بازو رکھنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر کونسلرس راجندر اور منیرالدین منا اور کوآپشن ممبر ذوالفقار اور دیگر موجود تھے۔