بلدیہ ادونی کا ماہانہ اجلاس‘ وائی ایس آر کا احتجاج

ادونی ۔4ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادونی بلدیہ کا ماہانہ اجلاس آج پورے زور و شور کے ساتھ بلدیہ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام تر سیاسی پارٹیوں کے منتخب شدہ کونسلرس کے علاوہ بلدیہ کمشنر پردیپ کمار، صدر نشین بلدیہ سروجماں اور نائب صدر نشین بلدیہ الطاف حسین وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس ہال میں جم کر شور شرابہ ہوا۔ اس کی اہم وجہہ تلگو دیشم پارٹی کے کونسلر س اور وائی ایس آر پارٹی کے کونسلرس میں بلدی افسران کی تائید اور مخالفت ہے ۔ اس اجلاس میں وائی ایس آر پارٹی کے قائدین نے الزام عائد کیا کہ ادونی بلدیہ کمشنر اور حکام جنرل با ڈی میٹنگ میں پاس کئے گئے ٹنڈرس کو عمل آوری سے روکا جارہا ہے اور بلدی افسران ٹھیک طرح سے اپنی ذمہ داری نہیں نبھارہے ہیں۔ دوسری جانب تلگو دیشم پارٹی کے قائدین نے بلدی افسران کی حمایت میں وائی ایس آر سی پی قائدین پر برہم نظر آئے۔ تلگو دیشم پارٹی کے قائدین نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر سی پی قائدین جان بوجھ کر حکام پر برہم ہورہے ہیں جو سراسر ایوان کی توہین ہے ۔ اسطرح حکام پر برہمی کرنا نازیبا حرکت ہے ۔ وائی ایس آر سی پی قائدین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاکہ منظور شدہ ٹنڈرس کی عمل آوری ہوپائے۔ بلدی افسران کی کوتاہی کے سببمنظور شدہ ٹنڈرس پر عمل آوری نہیں ہو پارہی ہے۔ جس کے سبب شہر کے مسائل حل نہیں ہو پارہے ہیں۔