بلجیم میں 2 مشتبہ افراد گرفتار

بروسلز 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیلجیم کی پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج کے حکم پر دھاوا کرکے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ ملک میں دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ تیار کررہے تھے۔ فیڈرل پراسکیوٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ بروسلز میں ماہ مارچ اور گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی میں اسلامک اسٹیٹ کے ہلاکت خیز حملوں کے بعد بیلجیم میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی۔ فیڈرل پراسکیوٹر کے ترجمان نے بتایا کہ فرانسیسی زبان دانوں کے علاقہ مونس اور لیگے میں کل شب مکانات کی تلاشی کے دوران 2 مشتبہ افراد نورالدین اور اس کے بھائی حمزہ کو گرفتار کرلیا گیا جن پر یہ شبہ ہے کہ وہ بیلجیم کے کسی مقام پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ تیار کررہے تھے تاہم ان افراد کا بروسلز ایرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر 22 مارچ کو پیش آئے حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

آئی ایس کی کمسن بچوں کو ٹریننگ
لندن۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گرد شام اور عراق میں غیر ملکی جنگجوئوں کے بچوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کی نئی نسل کی جائے۔ یوروپی یونین میں دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ کم عمر بچوں کو دی جانے والی اس ٹریننگ پر تصویر کا اظہار کیا گیا۔ برطانیہ کے 50 سے زائد بچے اس وقت نام نہاد نظام خلافت میں رہتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین کی تعداد تقریباً 31 ہزار بتائی گئی ہے۔