بلاول بھٹو پاکستان پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن ؟

اسلام آباد 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بلاول بھٹو پاکستان پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن بننے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے بموجب بلاول بھٹو قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کے بعد قائد اپوزیشن بن جائیں گے۔ با اثر بھٹو خاندان کے 24 سالہ وارث قائد اپوزیشن کی حیثیت سے 64 سالہ خورشید شاہ کے جانشین ہونگے ۔ ایکسپریس ٹریبیون نے یہ بات بتائی ۔ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ بلاول بھٹو فی الحال پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر نشین ہیں۔ خود خورشید شاہ نے یہ اشارہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پی پی پی کے شریک صدر نشین آصف زرداری نے اعلان کیا تھا کہ بلاول بھٹو پارلیمانی حلقہ لاڑکانہ سے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کرینگے ۔یہ بھٹو خاندان کا آبائی شہر ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے انتخاب کے بعد پاکستان پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن ہونگے اور وہ ( شاہ ) ان کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے ۔

 

تبت بھی کیش لیس ہوگیا ‘ چینی میڈیا
بیجنگ 29 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تبت کے عوام کیلئے کیش لیس طریقہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اب انہیں آن لائین خریدی اور ادائیگیاں کرنی ہونگی ۔ سرکاری میڈیا نے آج یہ بات بتائی اور ادعا کیا کہ ملک میں 1.7 ملین انٹرنیٹ کنکشنس سے موبائیل فونس کو مربوط کردیا گیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی کہ ریستوران ‘ ساونیر شاپس اور تھیٹرس وغیرہ میں سب جگہ آن لائین ادائیگی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ QR کوڈز وینڈر بوتھس پر عام بات ہوگئے ہیں ۔ تبتی مواصلاتی انتظامیہ کے بموجب یہاں لاکھوں موبائیلس ‘ نیٹ سے مربوط کردئے گئے ہیں۔