’بلااشتعال فائرنگ‘ پر پاکستان میں ہندوستانی سفارتکار کی طلبی

اسلام آباد ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو یہاں طلب کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی دستوں کی جانب سے ’بلااشتعال فائرنگ‘ کی مذمت کی۔ بتایا گیا کہ اس فائرنگ سے اسکولی بچوں کو لیجانے والی ویان کے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک) محمد فیصل نے جے پی سنگھ کو طلب کیا اور ہندوستانی فورسیس کی طرف سے ’’سیزفائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی‘‘۔