بغداد میں کار بم دھماکہ ،4 پولیس اہلکار ہلاک

بغداد۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوئے ایک خود کش کار بم دھماکے میں چار عراقی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔محکمہ سیکورٹی کے ایک ترجمان نے اطلاع دی۔ترجمان کے مطابق بغداد کی ابو نواز ا سٹریٹ میں ٹریفک پولیس اسٹیشن کے باہر ہوئے ایک خود کش کار بم دھماکے میں ٹریفک پولیس کے چار پولس اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ اس دھماکے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔یہ علاقہ دریائے دجلہ کے مشرقی ساحل کے نزدیک واقع ہے ۔ بغداد کے اس علاقے سے کچھ ہی فاصلے پر غیر ملکی میڈیا کے کئی دفتر بھی ہیں۔ اسی علاقے میں فرانس کا سفارت خانہ بھی ہے ۔اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کار بم دھماکے کے لئے اسلامک اسٹیٹ ذمہ دار ہے ۔خیال ر ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کا 2014 سے ہی عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ ہے ۔

 

سعودی سفارت خانے کے حملہ آور ایرانی الیکشن مہم میں سرگرم
تہران ۔ /29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں میں قومی ایشوز، داخلہ اور خارجہ پالیسیوں سمیت تمام اہم موضوعات پر مناظرہ جاری ہے۔ دوسری جانب صدارتی امیدوارں میں جاری مباحثے کے دوران گذشتہ برس جنوری میں تہران میں سعودی عرب کیسفارت خانے پر حملے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدارتی امیدواروں نے پاسداران انقلاب اور باسیج فورس پربھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔