بشیرآباد میں خانگی ٹیچر کی خودکشی

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے بشیرآباد پولیس حدود میں ایک خانگی ٹیچر نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ لڑکی نرسنگ دوا جو بشیرآباد علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس لڑکی نے 25 مئی کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور آج فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسنگ دوا مقامی نوجوان روی سے محبت کرتی تھی ۔ اس نوجوان نے اس لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا ۔ اور دونوں میں تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے بعد روی نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے الزام تراشی اور کردار کشی کی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔